ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ:ہندوستان کی تھرش کامنی نے بنائی سنچری، آئرلینڈ کوہرایا

خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ:ہندوستان کی تھرش کامنی نے بنائی سنچری، آئرلینڈ کوہرایا

Sun, 12 Feb 2017 11:34:29    S.O. News Service

کولمبو، 11 فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا دبدبہ قائم ہے۔ گروپ اے کے اپنے تیسرے میچ میں اس نے آئرلینڈ کو 125 رنز سے شکست دی۔ تھرش کامنی نے سنچری لگائی تو دیپتی شرمانصف سنچری بنائی ۔ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 251 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 6 گیند باقی رہتے 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیم انڈیا نے سپر سکس میں جگہ بنا لی ہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی رہی اور اوپنر دیپتی شرما اور تھرش کامنی نے پہلے وکٹ کے لئے 174 رنز کی سنچری ساز شراکت قائم کی۔ دیپتی کے طور پر ٹیم کا پہلا وکٹ 40 ویں اوور کی پہلی گیند پر گرا۔ دیپتی نے 128 گیندوں کی اپنی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا، اس کے بعد تھرتھ کا ساتھ دینے آئیں ویدا کرشن مورتی (11) جلد ہی آؤٹ ہو گئیں، پھر کرمن پریت کور (ناٹ آؤٹ 20) کے ساتھ تھرش نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے اننگز کا اختتام کیا۔ آخر تک ناٹ آؤٹ رہیں تھرش کامنی نے 113 رن کے لئے 146 گیندیں کھیلیں اور 11 چوکے اور چار چھکے لگائے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئرلینڈ کی ٹیم ہندوستانی خاتون گیند بازوں کے آگے گھٹنے ٹیکتی نظر آئی۔ ٹیم کی شروعات خراب رہی اور شکھا پانڈے نے پہلی ہی گیند پر شنایاواناگھ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔آئرلینڈ کی ٹیم 70 کے مجموعی اسکور پر اس کے پانچ وکٹ گنوا چکی تھی۔پانچویں وکٹ کے لئے اسابیل (31) اور گیب لوئیس (33) کے درمیان سب سے بڑی 35 رنز کی شراکت ہوئی۔اسابیل اور لوئیس کے علاوہ کپتان لرا ڈیلان? (21) اور ایمی کینلی (20) نے بھی اہم کردار ادا دیا۔ آئرلینڈ کی 6 کھلاڑی دہائی تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔ہندوستان کے لئے پونم یادو نے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے۔ ان کے علاوہ، شکھا،ایکتا بشٹ اور دیویکا ویدے کو دو دو کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ آئرلینڈ کی ٹیم کی ایک بلے باز جویس رن آؤٹ ہوئیں۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے اپنے کھاتے میں دو اور پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ تھرش کو’’پلیئر آف دی میچ‘‘منتخب کیا گیا۔


Share: